اسلام آباد،،9دسمبر(ایجنسی) وزیرخارجہ سشما سوراج اور پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے درمیان آج باہمی گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی کے تمام اہم موضوعات پر بات چیت کی۔
افغانستان کی تعمیر نو کے سلسلے
میں یہاں منعقد ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لئے کل شام پہنچیں محترمہ سوراج نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعدپاکستانی وزیر خارجہ سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کی۔
سوراج نے اس دوران افغانستان کے صدر اشرف غی اور ایران و کرغزستان کے وزرائے خارجہ سے بھی باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔